لاہور، عدالت نے معاونِ خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف کیمرے میں دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں، شہباز گِل
شہباز شریف کیمرے میں دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں، شہباز گِل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: عدالت نے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سیشن کورٹ لاہور میں معاونِ خصوصی کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی جس کے دوران شہباز گل پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

کک بیکس لینے والے عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں، شہباز گل

نسلہ ٹاور گرانے کیلئے جدید آلات استعمال کیے جائیں۔سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

سیشن کورٹ لاہور نے معاونِ خصوصی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے شہباز گل کو یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

معزز جج نے معاونِ خصوصی شہباز گل کو 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ 30 سال ملک کو پستی میں دھکیلنے والے آج ہرزہ سرائیوں میں مصروف ہیں۔

شہباز گل نے گزشتہ ماہ مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ، کک بیکس اور قوم کے اربوں ڈبونے والے عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

 

Related Posts