دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 46 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus cases worldwide surpass 4.6 million

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 46لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، 3 لاکھ 7ہزار108 اموات ہوچکی ہیں، 17لاکھ 58 ہزار 41 مریض صحت یاب،امریکا میں اموات 88 ہزار 507 تک پہنچ گئیں۔

موذی ناول کورونا وائرس نے پوری دنیا میں 46 لاکھ 28 ہزار سے زائد لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، امریکا سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا ملک ہے جہاں 14 لاکھ 84 ہزار 285 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 88 ہزار 507 موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

کینیڈا میں 74 ہزار 613 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ 5562 اموات ہوچکی ہیں اور اٹلی میں 31 ہزار 610 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، اسپین میں 27459 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوکر دنیا سے کوچ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: 1430نئے کیسز، پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 38ہزار799 ہوگئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 49ہزار176 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ، 292 ہلاکتیں بھی ریکارڈ کی جاچکی ہیں جبکہ سعودی عرب کی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر آئندہ ہفتے عیدالفطر کے موقع پر مکمل کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔

Related Posts