1430نئے کیسز، پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 38ہزار799 ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports 97 more fatalities by coronavirus, cases rise to 93,983

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 1430 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں موذی وباء سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 38ہزار 799 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کئے جانیوالے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1430 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 اموات کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 834 ہوچکی ہے۔

صوبہ سندھ 758 نئے کیسز کے ساتھ 14ہزار 916 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے، پنجاب  353 نئے کیسز کے ساتھ14ہزار 201کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

خیبر پختونخوا 171 نئے کیسز کیساتھ 5 ہزار 678کیسز کیساتھ تیسرے، 71 نئے کیسز کے بعد بلوچستان 4ہزار457 کیسز کے ساتھ چوتھے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 44 مزید کیسز کے بعد 921 کیسز کے ساتھ ملک میں پانچویں نمبر ہے۔

مزید پڑھیں: پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی وزیر اعظم کی اپیل کو سندھ حکومت نے مسترد کردیا

پاکستان میں  کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت سندھ اور پنجاب نے عوام کو ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر مزید سخت لاک ڈاؤن لگانے کی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔

Related Posts