چین میں کوروناوائرس کی تباہ کاریاں جاری، مزید 142 افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US records 1,891 coronavirus deaths in past 24 hours: Johns Hopkins

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: کوروناوائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، مزید 142 افراد ہلاک ہو گئے۔ چین میں مرنے والوں کی تعداد 1665 ہو گئی، فرانس میں بھی وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔

آسٹریلوی سائنسدانوں نے وائرس کی روک تھام کیلئے اہم کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔کوروناوائرس کے وار جاری ہیں، چین میں 2009 نئے کیسز سامنے اآگئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد اڑسٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

مہلک مرض سے 30 ممالک میں 500 کیسز بھی سامنے آ چکے ہیں، کوروناسے فرانس میں بھی ایک ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے، ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 80 سال تھی اور وہ چین سے سیاحت کیلئے فرانس آیا تھا۔

مزید پڑھیں: مغربی میڈیا کورونا وائرس کو سیاسی رنگ دے کر ہمیں نقصان پہنچا رہا ہے۔چین کا شکوہ

فرانس میں اب تک کوروناوائرس کے 11 کیسز سامنے آئے ہیں۔مصر میں کوروناوائرس کا ایک مریض سامنے آیا ہے، جو براعظم افریقہ کا پہلا کیس ہے، سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین نے وائرس کی روک تھام کیلئے اہم کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ماہرین زندہ کوروناوائرس خلیات اگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

Related Posts