مغربی میڈیا کورونا وائرس کو سیاسی رنگ دے کر ہمیں نقصان پہنچا رہا ہے۔چین کا شکوہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مغربی میڈیا کورونا وائرس کو سیاسی رنگ دے کر ہمیں نقصان پہنچا رہا ہے۔چین کا شکوہ
مغربی میڈیا کورونا وائرس کو سیاسی رنگ دے کر ہمیں نقصان پہنچا رہا ہے۔چین کا شکوہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا نے ہماری شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے مذموم ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس کو سیاسی رنگ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چینی دفترِ خارجہ کے محکمۂ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لیجیان ژاؤ نے کہا کہ مغربی میڈیا کے کچھ نمائندوں نے کورونا وائرس کو غلط انداز سے بیان کیا۔

چینی دفترِ خارجہ کے محکمۂ اطلاعات کے مطابق مغربی میڈیا چین کو کورونا وائرس کے لیے موردِ الزام ٹھہرانا چاہتا ہے تاکہ اس کی شہرت کو نقصان پہنچا کر اس کے نیک نامی کو کم کیا جاسکے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق کورونا وائرس ایک قدرتی آفت ہے جس کا مذاق اڑانا اور اس پر طنز کرنا لاپرواہی اور غیر ذمہ داری ہے جس کی مذمت تمام معقول افراد اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی کہ چین میں کورونا وائرس سے  متاثرہ چاروں پاکستانی  طلباء صحت یاب ہو گئے ہیں۔

ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ بات بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ وائرس سے متاثرہ چاروں پاکستانی طلباء اب صحتیاب ہیں۔

مزید پڑھیں:  چاروں پاکستانی طلباء صحتیاب ہو گئے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

Related Posts