کورونا کیسزکم ہونے کے بعد پابندیوں میں نرمی لا رہے ہیں، سعید غنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہوگی، سعید غنی
آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہوگی، سعید غنی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبے میں کوویڈ 19 کیسز کم ہونے کے بعد پرائمری کلاسوں میں پیرسے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسزکم ہونے کے بعد سختیوں میں کمی کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ اتنے عرصے بعد اسکولوں کا کھلنا حکومت کی کامیابی کا مظہر ہے۔سندھ بھرمیں پرائمری اسکول کھل گئے، اساتذہ کوایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے نویں سے بارہویں تک طلبا و طالبات کو خوشخبری سنا دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائمری اسکول آج سے کھلیں گے،ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کورونا کیسزکم ہونے کے بعد سختیوں میں کمی کی جا رہی ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے صوبے کے تمام پرائمری اسکول کھول دیئے گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں نویں سے بارہویں جماعت تک کا کوئی طالب علم فیل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس بچے کے نمبر تینتیس سے کم آئے تو اسے اضافی نمبر دے کر پاس کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کا فارمیٹ تبدیل نصاب اور مضامین کو کم کردیا۔

سندھ حکومت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پرائمری اسکول پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے، اسکولوں میں اساتذہ کو ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے تمام مراحل گزشتہ روز مکمل کرلئے گئے تھے آج سے سندھ بھر میں پرائمری اسکول بھی کھل گئے، پرائمری اسکول کھلنے پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا اور بیشتر والدین نے پہلے روز بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا۔

والدین کا کہنا ہے کہ پرائمری کے بچے ایس او پی پر عمل کرنے میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں جبکہ بعض والدین کی پرائمری کے بچوں کے حوالے سے آن لائن کلاسز کو ترجیح دی۔

سندھ حکومت نے اسکولوں میں اساتذہ بچوں اور عملے کے لئے سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت سینٹائزر اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، کورونا ویکسینیشن کی صورتحال میں بہتری آنے لگی، 18سینٹرز پر کام جاری

Related Posts