کراچی، کورونا ویکسینیشن کی صورتحال میں بہتری آنے لگی، 18سینٹرز پر کام جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan registers 11 more corona deaths, 567 infections in a day

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہر قائد میں کورونا ویکسین سینٹرز میں ویکسینیشن کی صورتحال میں بہتری آنے لگی۔عوام نے دوبارہ ویکسین لگوانا شروع کردی۔

حکام کے مطابق شہر کے تمام اضلاع میں سائینووک اور سائینوفام ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ ضلع وسطی کے تمام 18 سینٹرز پر ویکیسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ کراچی کے کورونا ویکسین سینٹرز میں سائینوویک ویکسین کے دونوں ڈوز اور سائینوفارم کا دوسرا ڈوز لگایا جارہا ہے۔دوسری جانب ملک سے باہر جانے والے افراد بھی اپنا ویزا دکھاکر ایکسٹرا زینیکا لگوا رہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی جانب سے فائزر ویکسین کی ضلعی سطح پر تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایس آئی یو ٹی کو فائزر ویکسین کے 3 ہزار ڈوز فراہم کیے گیے ہیں۔

جبکہ ڈاؤیونیورسٹی اوجھا اسپتال کو 2 ہزار ڈوز فراہم کیے گئے ہیں۔حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق سول اسپتال کو 2 ہزار 5 سو، جناح اسپتال کو 1ہزار 5 سو ڈوز جبکہ گیمس گمبٹ اسپتال کو 1 ہزار ڈوز فراہم کیے گئے ہیں۔

حکام محکمہ صحت سندھ کا بتانا ہے کہ لمس جامشورو اسپتال اورسول اسپتال لاڑکانہ کو 1 ہزار ڈوز فراہم کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق وفاق کی جانب سے سندھ کوفائزر ویکسین کے 12 ہزار ڈوز ملے ہیں۔

فائزر ویکسین انتہائی کم قوت مدافعت، جگر، گردے، کینسر کے مریضوں کو لگائی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ شخص اپنی میڈیکل سمری لے کر ان مراکز پر جاکر ویکسین لگواسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 49 ہزار افراد متاثر، اموات 22ہزار سے تجاوزکرگئیں

Related Posts