کورونا نے مزید 64 زندگیاں نگل لیں، ملک بھر میں 1910 نئے کیسز رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:ملک میں موذی کورونا وائرس نے مزید 64 افراد کی جان لے لی، 1910 نئے مریضوں  میں وباء کی تشخیص کے بعد متاثر ہونیوالوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 387 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا 66 ہزار 198، بلوچستان میں 18 ہزار 788 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 41 ہزار 76، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 906 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 931 ہوگئی، ملک بھر میں 78 لاکھ 4 ہزار 935 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

24 گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک ہزار 910 کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 821 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار 295 ہےجبکہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 387 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسی نیشن کیلئے 4 لاکھ ہیلتھ ورکرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 578 ہوگئی، کورونا سے متاثر 2 ہزار 147 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب ایک لاکھ 55 ہزار 805، سندھ میں 2 لاکھ 43 ہزار 683 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Posts