کورونا ویکسی نیشن کیلئے 4 لاکھ ہیلتھ ورکرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان
صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ چند روز میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی، کورونا کی پہلی لہر کی طرح عوام کو اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کوشش ہے 70 فیصد آبادی کو رواں سال ویکسین لگائی جائے، کورونا ویکسی نیشن کیلئے 4 لاکھ ہیلتھ ورکرز رجسٹر ہو چکے ہیں،سرکاری ذرائع سے حاصل کی جانیوالی ویکسین مفت میسر ہوگی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت جاپان کی جانب سے پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے مزید 4.57 ملین ڈالرکی منظوری دے دی گئی ہے۔

گرانٹ سے2021 کی پولیو مہمات کے لئے ویکسین کی خریداری ہوگی،حکومتِ جاپان اور یونیسیف،جائیکااور یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

معاون برائے صحت کے مطابق ملک سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے کورونا وباء کے دوران بھی انسدادِ پولیو مہمات کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم کا ہر دعویٰ جھوٹا نکلا، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آئیگی، شبلی فراز

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ حکومتِ پاکستان، جاپانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے،عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان بہت جلد پولیو فری ملک بن جائے گا۔ جاپانی سفیر ایچ ای میٹسوڈا نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مشترکہ کوششوں سے پولیو سے پاک پاکستان کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

سربراہ جائیکا شیگے کی فوروٹا نے کہاکہ گرانٹ سے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کی خریداری ہوگی، حکومتِ جاپان سے ملنے والی گرانٹ سے انسدادِ پولیو مہمات میں بہتری آئے گی، سربراہ یونیسیف ایڈا گریما کے مطابق حکومتِ جاپان پولیو کے خاتمے کیلئے 1996 سے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے،حکومت جاپان اب تک 226.37 ملین ڈالر پولیو کے خاتمے کیلئے امداد کر چکا ہے۔

Related Posts