کورونا نے ملک میں مزید 29 زندگیاں نگل لیں، 1228 نئے شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PAKISTAN LOGS 723 NEW COVID CASES, 7 DEATHS

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، موذی وباء نے مزید 29 زندگیاں نگل کر 1228 شہریوں کو نیا شکار بنالیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں جبکہ 1228 افراد متاثر ہوئے۔

این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 29 نئی اموات کے اضافے کے بعد ملک میں  کورونا سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد22418 ہوگئی ہے جبکہ 1228 نئے افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعدمجموعی کیسز تعداد 962313 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے 897 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد907284 ہوچکی ہے، اتوار تک فعال کیسزکی مجموعی تعداد32621 ریکارڈ کی گئی اور مثبت شرح کا تناسب 2اعشاریہ 57 فیصد کے لگ بھگ رہا۔

اب تک سندھ میں 339962 کورونا کیسزکی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 346728 ، خیبر پختونخوا میں 138421 ، اسلام آباد میں 82916 ، بلوچستان میں 27387 ، آزادکشمیر میں 20505 اور گلگت بلتستان میں 6394 کیسزکی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا، امتحان منسوخ نہیں ہونگے، شفقت محمود

اب تک 10772 افراد پنجاب ، 5512 سندھ ، خیبر پختونخوا میں 4336 ، اسلام آباد میں 779 ، آزاد کشمیر میں 586 ، بلوچستان میں 312 اور گلگت بلتستان میں 111 شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

Related Posts