تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا، امتحان منسوخ نہیں ہونگے، شفقت محمود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Exams will neither postpone nor cancel: Shafqat Mahmood

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے،امتحان منسوخ نہیں ہوں گے، طالب علم پڑھائی جاری رکھیں ادھر اُدھر کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔

گزشتہ سال بھی تعلیم کا بہت حرج ہوا ، بہت دیر تک اسکول بند رہے، بہت ساری کمی کو پورا کرنا ہے، سکول کھولنے کا فیصلہ صوبوں پر ہے، پچھلے سال جو امتحان ملتوی کئے گئے سب بچوں کو پاس کیا، اس سال سب صوبائی وزرا ء نے فیصلہ کیا امتحانات ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں: محکمہ تعلیم کالجز میں ایماندار پرنسپلز پر من مانیوں کے لئے دباؤ بڑھنے لگا

شفقت محمود نے کہا کہ فیسوں کا معاملہ پنجاب حکومت دیکھے گی، یہ طے ہے کہ امتحانات ملتوی نہیں ہوںگے ، طالب علم اس امید پر ہیں کہ امتحان کینسل ہوںگے ، صحت کو خطرے میں ڈالے بنا جس قدر ممکن ہو اسکول کھلنے چاہئیں ،تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے، طالب علموں کو کہوں گا کہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی امتحان ہوںگے اس لئے اپنی پڑھائی جاری رکھیں۔

جو پڑھائی اسکول میں ہو سکتی ہے وہ آن لائن نہیں ہو سکتی ،بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر تعلیم کے نقصان کو پورا کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ صوبوں کو مکمل اختیار ہے کہ چھٹیاں کریں یا نا کریں ،اس دفعہ غیر معمولی حالات ہیںاب اسکولوں کو کھلنا چاہیے ۔

دوسری جانب بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کراچی میں دسویں جماعت کے امتحانات پیر 5 جولائی کو شروع ہو جائیں گے جبکہ ابھی تک سیکڑوں اسکولوں کے ہزاروں طلبہ کو ڈیٹ شیٹ نہیں مل سکی ہے۔

میٹرک بورڈ کے امتحانات طویل تاخیر کے بعد منعقد ہونے کے باوجود سیکڑوں اسکولوں کے ہزاروں طلباء و طالبات بری طرح رل گئے ہیں۔

Related Posts