جنرل پرویز مشرف کا انتقال، وزیر اعظم سمیت معروف شخصیات کا اظہارِ افسوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ملک کی معروف شخصیات نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اور صبرِ جمیل کیلئے دُعا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جنرل پرویز مشرف دور میں میڈیا کو آزادی، نتیجہ کیا نکلا؟

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردی اور دعائیں جنرل مشرف کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

پنجاب کے سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے دبئی میں انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)۔

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سابق صدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جنرل (ر) پرویز مشرف کے گناہ معاف فرمائے اور ہم سب کو علم ہو کہ موت قریب ہے۔

پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف انتقال کر گئے۔ وہ بہت بڑے انسان تھے۔ ان کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے۔ ہمیشہ پہلے پاکستان ان کی سوچ اور نظریہ تھا۔ خدا غریقِ رحمت کرے۔

رکنِ پنجاب اسمبلی و ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے سابق آرمی چیف کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشرف صاحب انتقال کر گئے، اللہ ان کی مغفرت کرے اور خاندان کو صبر دے۔

 

Related Posts