کمشنر کراچی کا شہر میں شادی کی تقریبات منعقد کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Commissioner Karachi orders stern action against those organizing wedding ceremonies in the city

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کمشنر کراچی نوید شیخ نے پر ائیوٹ مقامات اور گھروں پرشادی کی تقریبات کے غیر قانونی انعقاد کی شکایات نوٹس لے لیا ،میرج ہالز ایسو سی ایشن نے تعاون کی یقین دہانی کروادی۔

کمشنر کراچی نوید شیخ نے اپنے دفتر میں کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز ،ڈی آئی جی پولیس ذوالفقار لاڑک، اسسٹنٹ کمشنر اعجاز حسین رند اور دیگر افسران بھی موجود تھے،میرج ہالز ایسو سی ایشن، کیٹرنگ مالکان ایسو سی ایشن اور ریسٹورنٹس مالکان کے نمائندوں نے بھی شر کت کی ۔

اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے اقدامات اورکوششوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس کو ایس او پیز پر عملدرآمد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔انہوں نے کمشنر کو انتظامیہ کی کوششوں سے آگاہ کیا ۔

اجلاس میں کمشنر کو پرائیویٹ مقامات اور گھروں پر شادی کی تقریبات کے انعقاد کی شکایات سے آگاہ کیا گیا ۔ کمشنر پرائیویٹ مقامات پر شادی کی تقریبات کی روک تھام اور تقریبات منعقد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ،انہوں نے حکم دیا کہ شادی کی تقریبات پر حکومت کے فیصلہ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

مزید پڑھیں:نئی کورونا ایس او پیز،محکمہ داخلہ نے سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ پرائیویٹ مقامات اور گھروں پر شادیوں کی تقریبات منعقد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں،انہوں نے میرج ہالز اور کیٹرنگ مالکان کو تنبیہ کی کہ وہ غیر قانونی طور پرشادی کی تقریبات کی روک تھام میں تعاون کریں ان لوگوں کی نشاندہی کریں جو یہ تقریبات منعقد کر رہے ہیں ۔

میرج ہالز ایسو سی ایشن اور کیٹرنگ ایسو سی ایشن نے کمشنر کو اس سلسلہ میں تعاون کی یقینی دہانی کرائی کہ غیرقانونی طور پر منعقد ہونے والی شادی کی تقریبات کے مقامات کی نشاندہی میں انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

Related Posts