نئی کورونا ایس او پیز،محکمہ داخلہ نے سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC announced a new Corona policy

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہوگی جب کہ رات 8 کے بعد گاڑیوں کو بھی غیر ضروری طور پر نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:کراچی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درجنوں دکانیں سیل، آج 8بجے سے نائٹ لاک ڈاؤن نافذ

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ رات 8 بجے کے بعد کاموں کے لیے گاڑیوں کو صرف ایک فرد کےساتھ اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام پارکس اور جوگنگ ٹریکس بند ہوں گے۔

واضح رہےکہ سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے بھر میں نافذ پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے جس کے تحت آج سے صوبے بھر میں کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے، ڈپارٹمنٹل اور سپر اسٹورز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ جمعے اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔

صوبے بھر میں آج رات 8 بجے کےبعد لوگوں کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں گھومنے والے افراد کو روکنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اگر کسی کو ضروری کام یا اسپتال جانا ہے تو اسے اجازت دی جائے گی۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق پارکس میں مغرب کے بعد لائٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو پابندیوں پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Home Department has issued a notification of new restrictions

Related Posts