وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں کشمیر ریلی: گورنر عمران اسماعیل بھی شریک ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں کشمیر ریلی: گورنر عمران اسماعیل بھی شریک ہو گئے
وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں کشمیر ریلی: گورنر عمران اسماعیل بھی شریک ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کشمیر روڈ سے مزارِ قائد تک ریلی کی قیادت کی جس میں صوبائی وزراء کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شریک ہوئے۔

یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر نکالی گئی کشمیر ریلی کی قیادت کے لیے جب وزیر اعلیٰ سندھ اپنے وزراء کے ہمراہ کشمیر روڈ پہنچے تو گورنر عمران اسماعیل بھی اس قافلے میں شرکت کے لیے آ پہنچے۔

سندھ کابینہ کے صوبائی وزراء امتیاز شیخ، سردار شاہ اور مکیش کمارچاؤلہ کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، رکنِ اسمبلی سیّد ذوالفقار شاہ اور کمشنر کراچی افتخار شلوانی بھی ریلی میں شریک ہوئے۔

کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ریلی نکالی ہے۔ آج بچہ بچہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگا رہا ہے۔ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنا کر رہیں گے۔

شرکائے ریلی سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیرمیں جو ظلم و بربریت کی، اس کے خلاف بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں مقدمہ دائر کیا جانا چاہئے۔ آج قائدِ اعظم کا دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوگیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ گجرات کے قصاب نے کشمیری عوام پر جو مظالم کیے، اسے ان کا حساب دینا ہوگا۔

خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کشمیر ریلی میں گورنر سندھ، حریت رہنما اور ہرطبقے سے تعلق رکھنے والے عوام نے شرکت کی ہے۔ ہم مسئلۂ کشمیر پر نیند میں بھی غلطی نہیں کرسکتے۔

یکجہتئ کشمیر ریلی کے شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگوائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ 

https://twitter.com/SindhCMHouse/status/1224926706747744258

Related Posts