محمود آباد نالے کی تشکیل نو، چوڑائی 80 فٹ کرنیکا فیصلہ، مزید گھر توڑنے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM sindh Decision to remodel Mahmoodabad Nullah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نکاسی آب کے نالوں کو برساتی نالوں سے الگ کرنا چاہتے ہیں، محمودآباد نالے کی ری ماڈلنگ کرکے اس کو ماڈل نالا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت نالوں کی صفائی اور سروے سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی، وائس چانسلر این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی اورسیکریٹری بلدیات نجم شاہ شریک ہوئے،کورونا کی رپورٹ منفی آنے کے بعد یہ وزیراعلیٰ سندھ کا پہلا اجلاس ہے۔

اجلاس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی نے بتایا کہ ہائیڈرولاجیکل ریجن کے مطابق محمودآباد نالے کا علائقہ 19.03 اسکوائر کلومیٹر ہے،زیادہ تر نالے مصنوعی بناکے محمود آباد نالے میں ڈالے گئے ہیں۔

انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ نورانی چورنگی نالہ 4اعشاریہ 54 کلومیٹر اور ٹیپوسلطان نالہ 4اعشاریہ 1 کلومیٹر بھی محمودآباد نالے میں گرتا ہے،محمودآباد نالے 3.8 فٹ کشادہ ہونا چاہئے، کم از کم چوڑائی 20 فٹ ہونی چاہئے،زیادہ سے زیادہ 80 فٹ چوڑائی ہونی چاہئے۔

مزید پڑھیں:ضلع وسطی کراچی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، غیرضروری خریدوفروخت بند

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 30 ایم جی ڈی یا 50 کیوسک ڈرین کا پانی بہتا ہے،ہم ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں گے تاکہ نکاسی ہوسکے، محمودآباد کے نالے کو 80 فٹ لمبا سیمنٹڈ ڈرین بنانا ہوگا، ہم نکاسی آب کے نالوں کو برساتی نالوں سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ محمودآباد نالے کی ری ماڈلنگ کرکے اس کو ماڈل نالا بنانے کا فیصلہ کیا ہے،باقی نالوں کو بھی اسی پیٹرن پر بنائیں گے۔

Related Posts