ضلع وسطی کراچی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، غیرضروری خریدوفروخت بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، غیرضروری خریدوفروخت بند
کراچی، ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، غیرضروری خریدوفروخت بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جہاں دکانیں بند ہونے کے باعث عوام غیر ضروری خریدوفروخت نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی سنٹرل نے کورونا وائرس ایس او پیز کی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے حکم نامے کے مطابق کورونا سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن گزشتہ روز 2 دسمبر کو نافذ کیا گیا جو 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ڈی سی سنٹرل کے حکم نامے کے مطابق گلبرگ، ایف بی ایریا اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ان میں لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کے بھی مختلف علاقے شامل ہیں۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات پر سختی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ متاثرہ علاقوں میں صرف کریانہ، میڈیکل اسٹورز اور اشیائے ضروریہ کے اسٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی۔ دیگر دکانیں بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں 10 جنوری تک توسیع

Related Posts