وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کیلئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے صوبے میں انصاف، شفافیت اور عوام کے حقوق کو برقرار رکھنے کا عہد کرنے کے ساتھ ساتھ 9 مئی کے مقدمات ایک ہفتے میں ختم نہ کرنے پر سخت ایکشن کا انتباہ بھی دیا ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے خطاب میں اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے قید ارکان کی رہائی کا مطالبہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی، لیڈر اور کارکنوں کے ساتھ تاریخی ناانصافی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے بانی جعلی مقدمات میں جیل میں ہیں۔ ان کا قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے ملک کی آزادی کی بات کی،وزیراعلیٰ نے عمران خان کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے، آج ہمارے ساتھ جو سلوک ہوا وہ کل کسی اور کے ساتھ دہرایا جا سکتا ہے ،اگر ہم نے نظام نہ بدلا تو کل عوام ہمارا احتساب کریں گے۔

گنڈا پور نے یاد دلایا کہ پی ٹی آئی کی کئی خواتین حامی اب بھی جیل میں ہیں، اور ان سے پارٹی کا انتخابی نشان چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’لیول پلیئنگ فیلڈ کو بھول جائیں، ہمیں میدان میں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرنا آئین سے غداری ہے،سیاست دانوں کو فارم 45 اور چوری شدہ مینڈیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہئے ۔

ہر کوئی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے سانحے کی مذمت کرتا ہے۔ مجھ پر مقدمات درج کیے گئے اور توڑ پھوڑ کا الزام لگایا گیا۔ اگر کوئی ثبوت ہے تو میں حاضر ہوں اور کسی بھی سزا کے لیے تیار ہوں۔‘‘ انہوں نے ایک ہفتے میں جعلی مقدمات ختم نہ ہونے کی صورت میں سزا کا انتباہ بھی دیا۔

Related Posts