کورونا کی تیسری لہر،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

category B and C eliminating for air travel policy

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری خطر ناک لہرکے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نا مہ جاری کر دیا۔

کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافے کے ساتھ 23 ممالک کی نئی فہرست جاری کردی گئی، بھارت کو بھی سی کیٹیگری ممالک میں شامل کر لیا گیا، سفری پابندیوں کی مدت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ،،برازیل، زمباوے،بھارت، کینیا، تنزانیہ، رونڈا، موزمبیک سمیت 23 ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او کی اجازت سے مشرو ط کردی گئی۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 27لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ43ہزار ہلاک

این او سی کے بغیر کورونا کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقراررہے گی ان ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ،نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی بھی وطن واپس نہیں آسکیں گے۔

کٹیگری اے کے ممالک کی تعداد 20 کردی گئی ،آسٹریلیا، بھوٹان چین، جاپان ،سعودی عرب ،سنگاپور اور سر ی لنکا سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہے۔

کٹیگری بی مالک کے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا، نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کیا،اطلاق فوری ہوگا۔

Related Posts