عمران خان سڑکوں پر نکلا تو کیا کریں گے؟ رانا ثناء اللہ نے 1سال قبل کیا کہا تھا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیصل آباد: آج سے 1 سال قبل اس وقت کے وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا تھا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، الیکشن اسی سال صاف و شفاف ہوں گے، عمران خان سڑکوں پر آئے تو الیکشن بعد میں ہوگا، پہلے ان کا علاج کریں گے۔

فیصل آباد میں مئی 2023 کے دوران منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس وقت کے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرکے رہے گی۔

سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بد بخت ٹولہ ملک پر مسلط کیا گیا، سی پیک مکمل ہوجاتا تو پاکستان کیا آئی ایم ایف کی منتیں کر رہا ہوتا؟ 2017 تک ہم نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کرڈالی۔

خطاب کے دوران رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار آج پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ رہا ہے، ثاقب نثار کا بیٹا کہہ رہا ہے کہ ٹکٹ دلوانے کےلیے میرے بابا نے بہت محنت کی، جس وقت ثاقب نثار چیف جسٹس ہوں گے اس وقت یہ لوگ کیا کیا کر رہے ہوں گے۔

اس وقت کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ثاقب نثار کا کردار سامنے آنے پر کیا سوموٹو نہیں ہونا چاہیے؟ ثاقب نثار نے تسلیم کیا آواز میرے بیٹے کی ہے پھر نوٹس کیوں نہیں لیا جارہا؟پچھلے سال مسلم لیگ (ن) الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پر تول رہی تھی۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ جب ملک ترقی کر رہا تھا تو پھر اس تجربے کی کیا ضرورت تھی؟، عمران خان کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ کو لانے کی کیا ضرورت تھی؟،جسٹس شوکت عزیز نے گواہی دی کہ فیض حمید ان کے پاس آئے تھے۔

Related Posts