دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 27لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ43ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 27لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ43ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 27لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ43ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 27 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 30لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 14کروڑ 27لاکھ 6 ہزار 917افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 30لاکھ 43ہزار 219افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے1 لاکھ 8 ہزار 170فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 84لاکھ 41ہزار228ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 12 کروڑ 12لاکھ 22ہزار 470افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 83لاکھ 33 ہزار 58افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، برطانیہ چھٹے، ترکی ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 445نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 66 ہزار 882افراد متاثر جبکہ 16 ہزار 453 انتقال کر گئے۔4 ہزار494 افراد کی حالت تشویشناک ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 5 ہزار445 نئے کیسز رپورٹ، 137 مزید شہری جاں بحق

Related Posts