برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں اللہ اکبر کے نعرے لگ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایل بی سی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے موقع پر اللہ اکبر اور فری فلسطین کے نعرے لگ گئے، جس نے برطانیہ بھر میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرین پارٹی کے مسلم امیدوار متین علی نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں شمالی شہر لیڈز میں 3070 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے اپنی جیت کو غزہ کے نام کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیت کے باضابطہ سرکاری اعلان کے بعد متین علی نے فلسطینی رومال پہن کر “اللہ اکبر” کا نعرہ لگایا، اس موقع پر ان کے حامیوں نے بھی فلسطینی پرچم بلند کرتے ہوئے کہا “ہم خاموش نہیں رہیں گے، ہم غزہ کیلئے آواز بلند کریں گے۔” اور اللہ اکبر کے نعرے لگادیئے۔

معروف فیچر رائٹر ضیاء چترالی کی رپورٹ کے مطابق متین علی اپنی انتخابی کامیابی کو فلسطینی کاز سے جوڑنے میں اکیلے نہیں ہیں، بلکہ ایک اور مسلم مگر خاتون امیدوار ناہید زہرہ گلتصیبا نے بھی والسال شہر میں اپنی فتح کا جشن یہ کہہ کر منایا “یہ غزہ کے لیے ہے، یہ فلسطین کے لیے ہے۔”

اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز سے تعلق رکھنے والے احمد یعقوب نے بھی فلسطین کے حامی پلیٹ فارم پر اپنے حلقے میں تقریباً 20 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اپنی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے احمد نے فلسطینی کاز کے دفاع کا عزم ظاہر کیا۔

دوسری طرف گرین پارٹی نے حالیہ بلدیاتی انتخاب میں اپنے فاتح کونسلر متین علی کی جانب سے پبلک میں اللہ اکبر کا نعرہ لگانے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Posts