آسٹریلیا میں گونگے بہرے بھی اسرائیل کیخلاف سڑکوں پر آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسرائیلی وحشیانہ حملوں کے خلاف اسرائیل کے سرپرست مغربی ممالک میں عوام بالخصوص یونیورسٹیوں کے طلبہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں، ایسے میں آسٹریلیا میں خصوصی افراد نے بھی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجتہی کیلئے سڑکوں کا رخ کیا ہے۔

سامنے والی اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا میں بھی عوامی سطح پر اسرائیل کے غزہ پر یک طرفہ وحشیانہ حملوں کے خلاف وسیع پیمانے پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

دیگر مغربی ممالک کی طرح یونیورسٹی طلبہ کے احتجاج کی لہر نے آسٹریلیا کے تعلیمی اداروں کا بھی رخ کرلیا ہے، جہاں طلبہ جامعات کے کیمپسز میں اسرائیل کے خلاف اور غزہ میں امن کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔

 

ایسے میں آسٹریلیا میں گونگے اور بہرے خصوصی افراد نے بھی غزہ کے نہتے لوگوں کی حمایت میں مظاہرہ کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

گونگے بہرے افراد نے کینبرا کی سڑکوں پر احتجاجی مارچ کیا اور اپنے مخصوص انداز اور اشاروں کی زبان میں جنگ کے خلاف اپنے جذبات ظاہر کیے، اس موقع پر فری پلسٹائن کے نعرے لگائے جاتے رہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والے اس مظاہرے نے ثابت کر دیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ دنیا کے تمام آزاد لوگوں کا مسئلہ ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ غلام دنیا جس میں مسلم دنیا بھی شامل ہے، میں شرمناک خاموشی پائی جاتی ہے۔

Related Posts