سینیٹ انتخابات کے قریب آتے ہی پنجاب حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات کے قریب آتے ہی پنجاب حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا
سینیٹ انتخابات کے قریب آتے ہی پنجاب حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سینیٹ کے الیکشن قریب آتے ہی پنجاب حکومت نے ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی کو” نوزنا’ شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سینیٹ الیکشن کے قریب آتے ہی ارکان اسمبلی کیلئے ترقیاتی اسکیموں کے لئے جزانے کا منہ گھول دیا ہے۔

ایک جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خود مختلف اضلاع کے دوروں کے دوران ترقیاتی پیکج کا اعلان کر رہے ہیں اور دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی ارکان اسمبلی کو” خوش” کرنے  کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔

ایل ڈی اے نے ترقیاتی اسکیموں کے نام پر خزانے کا منہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  لاہور کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے 59 ترقیاتی اسکیمیں تیار کرلی گئی ہیں، جن کی مالیت ایک ارب 92  کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ 

ایل ڈی اے نے لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کیلئے 59 اسکیموں کے عوض 1 ارب 90 کروڑ 80 لاکھ کا ڈویلپمنٹ پیکج تیار کیا ہے، بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں میں وفاقی وزیر حماد اظہر کا حلقہ 31 کروڑ کی لاگت سے 18 ترقیاتی اسکیموں کیساتھ سرفہرست ہے۔

ایم پی اے ملک اسد کھوکھر کے حلقہ میں 17 کروڑ 40 لاکھ کی لاگت سے 5 ترقیاتی اسکیمیں، ایم پی اے چودھری امین کے حلقہ میں 10 کروڑ 70 لاکھ کی لاگت سے دو اسکیمیں شامل ہیں چویدتی امین وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست عون چوہدری کے بھائی ہیں۔ 

سینیئر وزیر عبدالعلیم خان کے حلقہ میں 13 کروڑ 40لاکھ کی لاگت سے12 اسکیمیں، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے حلقہ میں 2 کروڑ 80 لاکھ کی لاگت سے چار اسکیمیں اور ملک سرفراز کھوکھر، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کے حلقہ میں 18 کروڑ 40 لاکھ کی لاگت سے پانچ اسکیمیں شامل ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کے حلقہ میں 16 کروڑ 40 لاکھ کی 4 اسکیمیں، ایم پی اے نذیر چوہان کے حلقہ میں 4 کروڑ چالیس لاکھ کی لاگت سے ایک سکیم ، صوبائی وزیر محمودالرشید کے حلقہ میں 6 کروڑ کی لاگت سے ایک اسکیم اورایم پی اے ندیم عباس بارا کے حلقہ میں 7 کروڑ کی لاگت سے ایک اسکیم شامل کی گئی ہے، مجوزہ اسکیموں کی حتمی منظوری ایل ڈی اے کی ڈویلپمنٹ سکروٹنی کمیٹی دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: رئیس نبیل وزیراعلیٰ سے مل گئے، عثمان بزدار نے پیپلزپارٹی کی وکٹ اڑادی

Related Posts