حکومت سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والوں کو سزا دے گی۔نگران وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگران وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والوں کو سزا دے گی۔ بعض عناصر سول ملازمین کی وفاداری تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کا ریکارڈ رکھنے والے بعض عناصر سوشل میڈیا پر سول ملازمین کو ہراساں کر رہے ہیں۔

بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت سول ملازمین کو آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران تحفظ فراہم کرے گی۔ بعض عناصر ملازمین کو بلیک میل اور دباؤ میں لانے کیلئے حربے استعمال کرتے ہیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کچھ عناصر سول ملازمین کی ریاست کے ساتھ وفاداری تبدیل کروانا چاہتے ہیں جس کا مقصد متشدد گینگ کا ساتھ دینا ہے۔ یہ اقدام آئین کی دفعہ 5اور ملکی قوانین کے خلاف ہے۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلیک میلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستِ پاکستان ایسے عناصر کو مثالی سزا دے گی۔ عوام نے 8فروری کو واضح آواز کے ساتھ سیاسی جماعتوں کو منقسم مینڈیٹ دیا ہے۔ 

Related Posts