وائرس کا خدشہ: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چین کیلئے پروازیں معطل کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وائرس کا خدشہ: سول ایوسی ایشن اتھارٹی نے چین کیلئے پروازیں معطل کردیں
وائرس کا خدشہ: سول ایوسی ایشن اتھارٹی نے چین کیلئے پروازیں معطل کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، اعلان کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث معطل کیا۔ تمام فلائٹ آپریشنز کو فی الفور معطل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر تمام فلائٹس آپریشنز 2 فروری تک معطل رکھے جائیں گے جس کے بعد چین میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

چین کے صوبے ہوبائی سے شروع ہونے والا کورونا وائرس چین کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پھیل رہا ہے جس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کو خدشہ ہے کہ وائرس کہیں پاکستان میں نہ پھیل جائے۔

حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ فلائٹ آپریشنز 2 فروری تک بند رکھنے کے بعد پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ وائرس کے پھیلاؤ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ترجمان دفترِ خارجہ  نے چین میں  کورونا وائرس سے پریشان پاکستانی طلباء کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم طلباء سے رابطے میں ہیں، دیگر ممالک کے شہری باضابطہ طور پر نہیں نکالے گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز  ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 179 روز سے کرفیو نافذ کررکھا ہے۔ عائشہ فاروقی نے انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی بحالی کامطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: کسی ملک نے چین سے اپنے لوگ نہیں نکالے۔دفترِ خارجہ

Related Posts