سی اے اے کا پرواز منسوخی پر ائیر لائنز کو100فیصد ٹکٹ واپسی کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی اے اے کا پرواز منسوخی پر ائیر لائنز کو100فیصد ٹکٹ واپسی کا حکم
سی اے اے کا پرواز منسوخی پر ائیر لائنز کو100فیصد ٹکٹ واپسی کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پرواز منسوخ کرنے پر ائیر لائنز کو فضائی مسافروں کا 100 فیصد ٹکٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے اندرونِ ملک پروازوں کی منسوخی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر کوئی بھی پرواز منسوخ ہوتی ہے تو ائیر لائنز مسافروں کو منزل پر پہنچانے کیلئے اپنی یا دیگر ائیر لائنز کے طیاروں کا استعمال کریں۔ اگر مسافر مطلوبہ سہولت نہ لینا چاہیں تو ائیر لائنز ٹکٹ 100 فیصد واپس کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ائیر لائن نے کویت کیلئے دوبارہ پروازوں کا آغاز کردیا

ملتان جانے والی پرواز موسم کی خرابی کے باعث کراچی واپس آگئی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لوڈ کم ہونے یا مسافروں کی کمی کی بنیاد پر پرواز منسوخ کرنے کا عمل کم سے کم ہونا چاہئے، اگر پروازیں منسوخ کرنے کے واقعات میں کمی نہ آئی تو کارروائی کریں گے کیونکہ ایسے واقعات سے فضائی مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پرواز منسوخ کرنی ہے تو سہولیات فراہم کریں۔

سی اے اے نے اندرونِ ملک پروازوں کی اچانک منسوخی اور عالمی پروازیں چلانے پر پی آئی اے سمیت 3 نجی ائیر لائنز کو نوٹس جاری کردئیے۔ حکام کے مطابق یکم سے 18 اکتوبر تک 1145 پروازوں میں سے 383 منسوخ کی گئیں۔ پی آئی اے نے 417 میں سے 130 شیڈول پروازیں منسوخ کیں جس پر نوٹس ارسال کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور نجی ائیر لائنز نے سیکڑوں پروازیں منسوخ کیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سرین ائیر لائن نے 117، ائیر سیال نے 50 جبکہ ائیر بلو نے 86پروازیں منسوخ کردیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اقدامات کا مقصد فضائی مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ 

 

Related Posts