ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث کراچی واپس آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث کراچی واپس آگئی
ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث کراچی واپس آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی کراچی سے ملتان جانے والی پرواز موسم کی خرابی کے باعث واپس شہرِ قائد پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی کے 580 کو ملتان پہنچنے سے قبل ناخوشگوار موسم کے باعث سکھر سے ہی کراچی واپس آنا پڑ گیا۔

قومی ائیر لائن کے مسافروں کو خراب موسم کے باعث سکھر میں لینڈنگ کرنی پڑی، باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سکھر ائیرپورٹ پر اترنے والے مسافروں کو پریشانی ہوئی۔

بڑی تعداد میں سکھر ائیرپورٹ پر اتارے جانے والے مسافر سڑک کے ذریعے اپنی منزل ملتان کی طرف روانہ ہو گئے جبکہ پی آئی اے کی پرواز بقیہ مسافر واپس کراچی لے آئی۔

ذرائع کے مطابق پرواز نمبر پی کے 580 گزشتہ شب 8 بجے سکھر ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد 3 گھنٹے تک مناسب موسم کا انتظار کرتی رہی، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

مسلسل 3 گھنٹے تک مسافر انتظار کرتے رہے جس کے بعد پی آئی اے کے طیارے نے کراچی واپسی کیلئے اڑان بھری۔ موسم کی خرابی کے باعث مسافروں کو تکلیف اٹھانی پڑ گئی۔

ملتان کے فضائی راستے میں گہرے بادل، گرج چمک اور بوندا باندی کے باعث طیارہ سکھر سے ملتان روانہ نہ ہوسکا اور پی آئی اے کی پرواز کو واپس لایا گیا۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق واپسی کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔کراچی آنے والے مسافر دوبارہ رختِ سفر باندھ سکیں گے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز برادر اسلامی ملک شام سے زائرین کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی تھی۔

آج سے 3 روز قبل کم و بیش 27 برس بعد شام لینڈنگ پر پی آئی اے طیارے کا پرتپاک استقبال ہوا۔ خصوصی پروازیں اربعین کے سلسلے میں دمشق، بغداد اور نجف روانہ ہوئیں، قومی پرچم کے حامل طیارے کو دمشق کے ائیرپورٹ پر واٹر گن سلامی بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں: شام سے پی آئی اے کی پرواز زائرین کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی

Related Posts