قومی ائیر لائن نے کویت کیلئے دوبارہ پروازوں کا آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ائیر لائن نے کویت کیلئے دوبارہ پروازوں کا آغاز کردیا
قومی ائیر لائن نے کویت کیلئے دوبارہ پروازوں کا آغاز کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے کویت کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی پائلٹس اور جہازوں کی آمد پر کویتی حکومت کی پابندی خود ساختہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق کویتی حکومت کی عائد کی گئی پابندی کے تحت پی آئی اے کی پرواز کو کویت نہیں لے جایا جاسکتا تھا تاہم کویتی ائیرلائن کو پاکستانی حکومت کی جانب سے پرواز کی اجازت تھی۔

سفارتی سطح پر معاملہ اٹھایا گیا تاہم کویت حکومت نے پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت نہیں دی۔ بعد ازاں پی آئی اے نے استحصالی رویے کی نشاندہی کی جس پر وزیرِ ہوا بازی نے کویتی ائیرلائن روکنے کا حکم دے دیا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن کو کویت آپریشن کی اجازت وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے دباؤ پر ملی۔ پی آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ کویت آپریشن کا آغاز ہفتہ وار 2 پروازوں سے کیا جائے۔

سی ای او قومی ائیرلان ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے کویت آپریشن شروع کرنے پر وزیر ہوابازی اور سی اے اے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ خارجہ، کویت میں پاکستانی سفیر اور پاکستان میں کویتی سفیر کی کاوشیں معاون رہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ

Related Posts