دہشت گردوں کے حملے کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت ٹریڈنگ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bears return to PSX as KSE-100 sheds 945 points

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔سرمایہ کاری میں  اضافہ، مارکیٹ میں مثبت ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران کچھ دیر کیلئے کاروباری سرگرمیاں روک دی گئی تھیں تاہم حملے کے بعد واپس کاروبار بحال ہونے کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں آگئی ہے۔

آج پہلے کاروباری روز سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں اب تک کاروبار کی صورتحال مثبت اعشاریوں  کی طرف گامزن ہے۔

مزید پڑھیں:حساس ترین اسٹاک مارکیٹ پر حملے کے اصل محرکات کیا تھے ؟وجہ سامنے آگئی

اس سے قبل ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پارکنگ کے راستے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں داخل ہوکر حملہ کیا جس میں 4 سیکورٹی گارڈز، 2 شہری اور پولیس سب انسپکٹر شہید ہوئے تھے۔

Related Posts