حساس ترین اسٹاک مارکیٹ پر حملے کے اصل محرکات کیا تھے ؟وجہ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں رواں برس ہونے والے دہشت گردی کے 3بڑے واقعات
کراچی میں رواں برس ہونے والے دہشت گردی کے 3بڑے واقعات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو پہلے کاروباری روز دہشت گردوں  کا حملہ ناکام بنادیا گیا، حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں چار دہشت گردوں نے حملہ کیا  اور دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے واقعہ میں ملوث تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ پر حملے کیلئے دھمکیاں مل رہی تھیں جبکہ دہشت گردوں کے حملے کامقصد سرمایہ کاروں کو ہراساں کرکے پاکستان کی معیشت کو کمزور کرنا تھا۔

[yotuwp type=”videos” id=”abBp5wgTj_w” pagination=”off” column=”1″ player=”mode=large&width=0&controls=0&rel=0&playing=0&playing_description=0″]

سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں  داخل ہونے والے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے بعد مزید ساتھیوں کی موجودگی کے پیش نظر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 5 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور رینجرز کی تعریف کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر ایک بار پھر کراچی کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، ہم کو بھی شہر قائد میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے اور واقعہ کے ذمہ داران کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

Related Posts