کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکے سے 5 کمسن بچے اور باپ جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مستونگ میں زوردار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
مستونگ میں زوردار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکے کے نتیجے میں 5 کمسن بچے اور باپ سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں پیش آنے والے گیس لیکیج دھماکے کے واقعے میں مسلم اتحاد کالونی میں سکونت پذیر 40 سالہ شرف الدین 5 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

گوجر خان میں گیس لیکیج دھماکا، 2 افراد جھلس کر زخمی

گیس لیکیج  کے باعث گھرپر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر برگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم خوفناک دھماکے کے نتیجے میں شرف الدین اور ان کے 5 سے 12 سال تک عمر کے 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے متعلق مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گوجرخان میں سوار حسین شہید اسٹیڈیم کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

گیس لیکیج کے باعث دھماکہ گزشتہ برس نومبر کے دوران گوجرخان میں سوار حسین شہید اسٹیڈیم کے قریب گھر میں ہوا، جس کے نتیجے میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کے نتیجے میں 27 سالہ زویا اور 2 سالہ اعظم زخمی ہو گئے۔

Related Posts