گوجر خان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 2 افراد جھلس کر زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: گوجرخان میں سوار حسین شہید اسٹیڈیم کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

گیس لیکیج کے باعث دھماکہ گوجرخان میں سوار حسین شہید اسٹیڈیم کے قریب گھر میں ہوا، جس کے نتیجے میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کے نتیجے میں 27 سالہ زویا اور 2 سالہ اعظم زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینسز اور فائر ٹرک موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کاروائی اور آگ بجھانے کا عمل مکمل کرلیا جبکہ متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، مختلف علاقوں سے 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد

قبل ازیں اکتوبر میں کراچی کے علاقے خیابانِ جامی میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا تھاجس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔ سلنڈر دھماکے کا یہ افسوسناک واقعہ ڈیفنس فیز 7 کے علاقے خیابانِ جامی میں پیش آیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد موٹر سائیکلز، گاڑیوں اور دیگر اشیاء کو بھی نقصان پہنچا۔

Related Posts