انتہا پسند بی جے پی رہنما کی امیتابھ بچن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتہا پسند بی جے پی رہنما کی امیتابھ بچن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست
انتہا پسند بی جے پی رہنما کی امیتابھ بچن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں، انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن معاشرتی و معاشی یا سیاسی معاملات میں نہیں پڑتے اور زیادہ تر فلمی موضوعات اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر گفتگو کرتے ہیں تاہم کون بنے گا کروڑ پتی میں ایک سوال کی وضاحت انہیں مہنگی پڑ گئی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکنِ اسمبلی ابھینمو پوار نے بھارت کے سینئر اداکار کے خلاف پولیس کو شکایت درج کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایک سوال کے دوران ہندو اکثریت کے جذبات مجروح ہوئے اورامیتابھ بچن کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز بی جے پی رکنِ اسمبلی نے اپنے خط کی کاپی شئر کی اور کہا کہ ہندوؤں کو بے عزت کیا گیا، بدھ اور ہندو مت پیروکاروں کے درمیان تفریق بھی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ، ملک بھر میں متعدد مذاہب آباد ہیں۔

مقبول گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی کے دوران امیتابھ بچن نے  بزوادا ولسن اور انوپ سونی سے سوال کیا تھا کہ 25 دسمبر 1927 کو بی آرمبیڈکر نے کس کتاب کی نقول نذرِ آتش کیں جس کیلئے انہوں نے ہندومت کی 4 کتابوں کے آپشنز دئیے۔

بعدازاں امیتابھ بچن نے وضاحت کی کہ منو سمرتی نامی ہندو مت کی کتاب میں ذات پات، امتیازی سلوک اور اچھوت کی توجیہہ بیان کرنے کیلئے کتاب کی مذمت کی اور منو سمرتی کی نقول نذرِ آتش کیں۔ رکنِ اسمبلی نے الزام لگایا کہ امیتابھ بچن نے یہ تاثر دیا کہ ہندوؤں کی مذہبی کتب نذرِ آتش کرنے کے لائق اور دشمنی کا باعث ہیں۔

انتہا پسند رکنِ اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ بالی ووڈ اداکار معاشرے میں ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے تقریباً 1 صدی پرانے ہندو کتب کو نذرِ آتش کرنے کے معاملے پر گفتگو کی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بالی ووڈ کے سینئر اداکارامیتابھ بچن نے عالمگیر وبا کورونا کو شکست دینے کے بعد اپنے پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن کی شْوٹنگ میں مصروف ہو گئے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پرامیتابھ بچن نے اگست کے دوران کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کئے شو کی شْوٹنگ کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ یہ شو کرتے ہوئے انہیں 20 سال کا طویل عرصہ بیت چکا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے صحتیابی کے بعد امیتابھ بچن دوبارہ شوٹنگ میں مصروف 

Related Posts