کورونا سے صحت یابی کے بعد امیتابھ بچن دوبارہ شوٹنگ میں مصروف ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیتابھ بچن کے خلاف ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ دائر
امیتابھ بچن کے خلاف ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ دائر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:بالی ووڈ کے مایہ اداکارامیتابھ بچن نے عالمگیر وبا کورونا کو شکست دینے کے بعد اپنے پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن کی شْوٹنگ کے آغاز میں مصروف ہوگئے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کئے شو کی شْوٹنگ کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ اس شو کو کرتے ہوئے انہیں 20 سال کا طویل عرصہ بیت چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کام پر واپس آگیا ہوں، کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 12 کی عکس بندی کے دوران سب نے کورونا سے بچاؤ کیلئے نیلے رنگ کا پی پی ای پہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شو کو کرتے ہوئے حیرت انگیز 20 سال گزر چکے ہیں، یہی زندگی ہے۔خیال رہے کہ جولائی 2000 میں برطانوی طرز کے شو کا آغاز بھارت میں بھی ہوا۔ جس کے سوائے 3 سیزن کے تمام سیزن کی میزبانی امیتابھ بچن نے کی ہے۔

امیتابھ بچن کی غیر موجودگی میں اس شو کی میزبانی شاہ رخ خان نے کی تھی، آج کل امیتابھ بچن سیزن 12 کی شْوٹنگ میں مصروف ہیں۔امیتابھ بچن 11 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے ممبئی کے نانا وتی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

Related Posts