سینیٹ انتخابات پرحکمتِ عملی تشکیل دینے کیلئے بلاول اور مریم نوازکی ملاقات آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات پرحکمتِ عملی تشکیل دینے کیلئے بلاول اور مریم نوازکی ملاقات آج ہوگی
سینیٹ انتخابات پرحکمتِ عملی تشکیل دینے کیلئے بلاول اور مریم نوازکی ملاقات آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سینیٹ انتخابات پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دینے کیلئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے مابین ملاقات آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امراء میں ملاقات کریں گے، جہاں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما بھی موجود ہوں گے۔

سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی، منظور چوہدری اور قمر زمان کائرہ کے علاوہ بلاول بھٹو کے ہمراہ دیگر سیاسی قائدین بھی ہوں گے۔ ملاقات کے دوران سینیٹ انتخابات پر مشترکہ حکمتِ عملی طے کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بھی کل 2 بجے ن لیگی سیکرٹریٹ میں طلب کیا گیا ہے۔ سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس 2 نکاتی ایجنڈے پر منعقد ہوگا۔

پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں سینیٹ انتخابات پر مشترکہ حکمتِ عملی اور لانگ مارچ پر خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر گفت و شنید ہوگی۔ بلاول بھٹوزرداری گزشتہ روز سے ہی لاہور میں ہیں جہاں سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نیب نے غیر قانونی اراضی منتقلی کیس میں مریم نواز کو طلب کرلیا

Related Posts