بلاول بھٹو نے وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے پر سندھ کابینہ اراکین کا اجلاس آج طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو نے وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے پر سندھ کابینہ اراکین کا اجلاس آج طلب کر لیا
بلاول بھٹو نے وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے پر سندھ کابینہ اراکین کا اجلاس آج طلب کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزراء کے قلمدان طلب کرنے کے لیے سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج بلاول ہاؤس میں طلب کر لیا ہے جس کے دوران صوبائی حکومت میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سندھ حکومت میں نئے وزراء کی شمولیت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ کرپشن کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف  کے ساتھ ہیں۔اسد عمر

بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کابینہ اراکین سے وزراء کی کارکردگی پر بریفنگ لیں گے جس کے بعد زراء کے قلمدانوں میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ 

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے عوامی و سیاسی حلقوں کی تنقید کا مثبت ردِ عمل دیتے ہوئے وزراء کے قلمدانوں میں ایک بار پھر تبدیلی اور نئے عہدیداران کی تقرری کا فیصلہ کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی قیادت نے گزشتہ روز  فیصلہ کیا کہ سندھ حکومت میں مزید معاونینِ خصوصی شامل کرنے کے ساتھ ساتھ صوبائی وزراء کے قلمدان بدل دئیے جائیں۔

صوبائی حکومت موجودہ وزراء کے محکموں میں تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے تحت 4 سے 5 نئے معاونینِ خصوصی سندھ کابینہ میں شامل کیے جائیں گےجس کے لیے پارٹی کی اعلیٰ قیادت مشاورت میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: عوامی و سیاسی حلقوں کی تنقید پر سندھ حکومت کا وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی کا فیصلہ

Related Posts