لوگ کرپشن کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ہیں۔اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوگ کرپشن کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ہیں۔اسد عمر
لوگ کرپشن کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ہیں۔اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگ کرپشن کے خاتمے کے لیے آج بھی تحریکِ انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ عوام نے وزیر اعظم کو ووٹ کرپشن کے خاتمے کے لیے ہی دیا۔

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا اور اپنا حق ان سے حاصل کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو یوٹرن اور کٹھ پتلی ہے، بلاول بھٹو

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو ووٹ دینے کے اسباب مختلف ہوسکتے ہیں لیکن اس کا سب سے اہم ستون احتساب ہی کہا جاسکتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان جب سعودی عرب گئے تو پاکستانیوں نے نعرے لگائے۔

اسد عمر نے کہا کہ روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران پاکستانی جو نعرے لگا رہے تھے ان  میں احتساب ایک اہم عنصر تھا۔ وہ کہہ رہے تھے کہ خان صاحب، چوروں کو نہ چھوڑنا، ان سے حساب لینا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی میں اقوامِ عالم میں پاکستان کا تشخص اور امیج بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور کرتارپور راہداری کے معاملے پر بات کی جاتی ہے۔ بیانیے کو مزید بہتر بنانے کی بھی گنجائش موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کرتے ہوئے اسد عمر کو واپس کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ، انہیں خسرو بختیار کی جگہ وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشی ایٹو بنایا جائے گا۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے  گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایاکہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں اسد عمر کو منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشی ایٹو کا وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں رد وبدل، اسد عمرکو وزیر منصوبہ بندی بنانے کا فیصلہ

Related Posts