بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ سے زائدافراد کا اخراج، بلاول بھٹوکی شدید مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ سے زائد مستحقین کے اخراج کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی حکومت کی جانب سے مذکورہ فیصلے کو غریب خواتین کو خودمختیار بنانے کے عمل حملہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران حکومتی وسائل فقط پیسے والے طبقے میں بانٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لگتا ہے حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں غربت اور بے روزگاری موجود رہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50 لاکھ گھر بنانے والے اپنے الیکشن منشور سے پہلے ہی یوٹرن لے چکی۔

انہوں نے کہاکہ انکروچمنٹ کے نام پر بڑے پئمانے پر بے گھر اور بے روزگار ہونے والوں کے معاملے سے بھی حکومت آنکھیں چْرا رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ غریبوں پر جاری معاشی حملوں کی ذمہ دار وفاقی کابینہ ہے۔

مزید پڑھیں: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ سے زائد غیر مستحق افراد کو نکالنے کا باضابطہ اعلان

انہوں نے کہاکہ لوگوں کے بے گھر ہونے، لاکھوں لوگوں کے بے روزگار اور اپنے بچوں کی خوراک کے لیئے پریشان خواتین کے معاملے پر حکمرانوں کی خاموشی جرم ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ ان خواتین کے لیئے لائف لائین ہے، جو اپنے بچوں کی خاطر فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہوتی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ غریبوں کے گذر سفر اور پاکستان کے واحد سوشل سیفٹی نیٹ پر حملے سے تحریک انصاف کی سفاکی عیاں ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت کا ہر وہ میمبر جو اس معاملے پر خاموش ہے وہ غریبوں کے معاشی قتلام کے جرم میں برابر کا مجرم ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت فوری طور فیصلہ واپس لے، ورنہ پیپلز پارٹی ہر فورم پر اس کی شدید مخالفت کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی عوام دشمن اور خواتین دشمن پالیسیوں پر عملدرآمد ہونے نہیں دے گی۔

Related Posts