بلاول بھٹو نے پنجاب میں ایک نئی سیاسی تحریک کا آغاز کردیا، پلوشہ خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan People’s Party

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پنڈی میں جلسہ دیکھ پر پی ٹی آئی راہنماؤں کے اوسان خطا ہوگئے۔

ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ حواس باختہ پی ٹی آئی راہنماؤں سے التماس ہے کہ اب عوام میں ایکسپوڑڈ ہونے کے بعد اپنی حد میں رہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے صرف لیاقت باغ نہیں بلکہ پورے پنڈی کو بھردیا، پی پی نے پنجاب میں اپنا پاور شو کیا جس سے کٹھ پتلی سیاست دان بوکھلاگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک اسٹارز حریم اور صندل کی وزراء اور پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف ثبوت منظرِعام پر لانے کی دھمکی

پلوشہ خان نے کہاکہ رات بیان دیا اور صبح اٹھتے ہی پھر ٹویٹ کردیا، لگتا ہے جلسہ دیکھ کر فردوس باجی کو نیند نہیں آئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان فیصل جاوید اور مراد سعید کو آگے کرکے بلاول بھٹو پر تنقید کرنے کے بجائے خود سامنے آئیں۔

پلوشہ خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کے پنڈی جلسے نے پنجاب میں ایک نئی سیاسی تحریک کا آغاز کردیا ہے۔پلوشہ خان نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خاتمے کی پیش گوئی کرنے والے سیاسی یتیموں کیلئے ماتم کا دن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر اور وفاق کی علامت ہے۔

Related Posts