ایم کیوایم حکومت گرانے میں ساتھ دے، سندھ میں وزارتیں دینے کیلئے تیارہیں، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto speech
bilawal bhutto speech

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم موجودہ حکومت گرائے ہم آپ کا ساتھ دیں گے، متحدہ کے پاس جتنی وفاق میں سیٹیں ہیں کراچی میں دینے کو تیار ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے4 ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت مشکل معاشی حالات ہونے کے باوجود محنت کرکے پورے صوبے میں کام کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسی چل رہی ہے، ہمیں وفاق سے اپنا حصہ چھیننا پڑےگا، ایم کیو ایم اس حکومت کو گرادے ہم آپ کا ساتھ دیں گے،کراچی اور اس کے عوام کی خاطر جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیو ایم کے پاس ہیں ہم سندھ میں دینے کے لیے تیار ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کے مطالبات پورے نہیں کیے جارہے ، نیا پاکستان کی جو پالیسی چل رہی ہے اس سے صوبوں کو حق نہیں مل رہے ،کراچی کے میگا منصوبے اہم ہیں، شہر کے مسائل کے حل میں یہ منصوبے ضروری تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کی پناہ گاہوں پر بلا جواز تنقید غریب دشمنی ہے۔ فردوس عاشق اعوان

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ملک کی معاشی صورتحال بہت خطرناک ہے، سخت سردی میں لوگوں کو بے دخل کرنا ظلم ہے، وفاق کی گیس پالیسی کی مذمت کرتے ہیں،ہمیں ہماری ضرورت کے مطابق وسائل نہیں دیے جاتے ہیں جس کے لیے ہمیں وفاق سے اپنا حصہ چھیننا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے عوام بہت سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، معاشی صورتحال بہت خطرناک ہے، غریب اور سفید پوش طبقے کے لیے مشکلات بڑھتے جارہے ہیں،وفاقی حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ لوگوں کو نکالنے کا فیصلہ ظلم و زیادتی ہے اور پیپلز پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہر قائد کی ترقی ہماری خواہش ہے، شہر قائد میں پورے پاکستان کے لوگ بستے ہیں، ہمارا کام نظر بھی آتا ہے اور ہم دکھا بھی سکتے ہیں، ملک کے عوام مسائل میں گھرے ہیں جب کہ معاشی حالات خطرناک ہیں اور غریب عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

Related Posts