مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کی پناہ گاہوں پر بلا جواز تنقید غریب دشمنی ہے۔ فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous-Ashiq-Awan
Firdous-Ashiq-Awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کی پناہ گاہوں پر بلا جواز تنقید غریب دشمنی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سخت سردی سے ٹھٹھرتے بے گھر افراد کے لیے سائبان کی دستیابی وزیر اعظم عمران خان کے احساس کا مظہر ہے۔ 

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کو چاہئے کہ سردی سے ٹھٹھرتے بے گھروں کی بجائے لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پر تنقید کریں۔

وزیراعظم عمران خان کے پناہ گاہ پروگرام اور ٹھٹھرتے عوام کو تحفظ دینے کے عمل کی تعریف کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد ”احساس“ پر رکھی گئی ہے۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے آسرا غریبوں کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے جبکہ انسانیت کی فلاح و بہبود وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کا نصب العین ہے۔ 

فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لٹیرا لیگ کی قیادت پاکستانیوں کو غریب اور بے گھر کرکے ایون فیلڈ کے پر آسائش محل میں لطف اٹھا رہے ہیں۔’

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہر وقت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بھلائی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ شریف خاندان نے صرف اپنی آل اولاد اور ذات کا سوچا۔

عمران خان کی سیاسی جدوجہد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جدوجہد پاکستانی قوم کے بچوں کے روشن مستقبل کے حصول کے لیے ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل یایر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ ترجمانوں کی نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے۔

 ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئے روز نیب کے خلاف محاذ کھولنے والے ترجمانوں کا  سیاست کرنا قابلِ افسوس جبکہ وزیر اعظم عمران خان کا دامن صاف ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کی نیب آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts