حکومت کا بڑا فیصلہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت بڑا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت بڑا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول 35 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق آج صبح 11 بجے سے کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 ، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ، ملک کے مختلف شہروں سے پیٹرول غائب

قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا، تاہم وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے عوامی خدشات کی تصدیق کردی۔

ترجمان اوگرا کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، فی الحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں، تاہم وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت بڑا اضافہ کردیا۔

پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی مزید 18، 18 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 29 جنوری کی صبح 11 بجے سے نئی قیمتیں نافذ ہوں گی۔ فیصلہ یہ ہوا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35،35روپے اضافہ ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 18،18 روپے اضافہ ہوگا ۔ پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 262 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 189روپے 83پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل  کی قیمت187روپے لٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

Related Posts