مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ، ملک کے مختلف شہروں سے پیٹرول غائب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس سے پیٹرول غائب ہوگیا۔ عوام کو مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف صوبوں سے پیٹرول غائب ہوگیا۔ سیالکوٹ، بہاولپور اور گوجرانوالہ کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی عدم دستیابی سے مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں مسترد

عوام کی بڑی تعداد پیٹرول کیلئے ایک سے دوسرے پمپ پر ماری ماری پھرنے لگی۔ ساہیوال، رحیم یار خان، چشتیاں اور کوٹ ادو میں بھی پیٹرول پمپ مالکان نے پمپس بند کردئیے۔

قصور، شیخوپورہ، کھاریاں اور سمندری سے بھی پیٹرول غائب ہے تاہم آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قلت یا قیمتوں میں اضافے کے خدشات کو افواہ قرار دے رہی ہے۔

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات کو قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے گزشتہ روز کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں، میڈیا میں گمراہ کن قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، عوامی مفاد میں جھوٹی افواہوں سے گریز کیا جائے۔

Related Posts