بختاور بھٹو زرداری کا ولیمہ، تقریب میں دبئی سے خاص مہمان بھی شریک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بختاور بھٹو زرداری کا ولیمہ، تقریب میں دبئی سے خاص مہمان بھی شریک ہوئے
بختاور بھٹو زرداری کا ولیمہ، تقریب میں دبئی سے خاص مہمان بھی شریک ہوئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی تقریبِ ولیمہ میں پی پی پی رہنماؤں اور سیاسی شخصیات سمیت دبئی سے خاص مہمان بھی شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی تقریبِ ولیمہ گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی۔ولیمے میں شرکت کیلئے شیخ نہیان خصوصی طیارے سے دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔

وزیرِ بلدیات سندھ ناصر شاہ سمیت پیپلز پارٹی رہنماؤں نے شیخ نہیان کا استقبال کیا۔ ولیمے کی تقریب میں لوک فنکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کیا جس سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں اور دیگر مہمانوں نے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔ 

گزشتہ روز شام ہی سے بلاول ہاؤس کو بختاور بھٹو زرداری کی تقریبِ ولیمہ کیلئے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ ڈھول کی تھاپ پر خوشی سے بھرپور گیت پیش کیے گئے۔ جیالے بھی بختاور بھٹو زرداری کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے تقریب میں پہنچ گئے۔

اس موقعے پر ملک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور دبئی سمیت دیگر خطوں سے آئے ہوئے مہمانوں نے نئے نویلے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ زندگی کیلئے دُعاؤں کا تحفہ پیش کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل

Related Posts