بختاور بھٹو کی “پیا گھر” جانے کی تیاریاں، ہاتھوں پر مہندی سجالی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bakhtawar bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹوزرداری نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اپنے ہاتھوں پر مہندی کی تصویر بھی شیئر کر دی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری اپنی منگنی کے بعد سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکانٹ پر کافی متحرک ہیں اور خود سے متعلق نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

بدھ کو بختاور بھٹو کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری لگائی گئی، جس میں وہ اپنے ہاتھ میں مہندے لگوا رہی ہیں۔

بختاور بھٹو کی مہندی لگے ہاتھ کی یہ انسٹااسٹوری سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر پارٹی کارکنان سمیت ان کے فالوورز کی جانب سے انہیں خوب دعائیہ کمنٹس موصول ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر مبارکباد کے پیغامات دینے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچا ؤکے ایس او پیز کے باعث بہت سے معزز افراد کو دعوت نہیں دے سکے ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کے پیش نظر بی بی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات میں کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی وجہ سے شادی کی تقریبات میں بہت سے معزز افراد کو دعوت نہیں دے سکے ہیں۔

مزید پڑھیں: مشہورگلوکارعاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی تصویردوسال بعد شیئرکردی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بھی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اور معززین، دوست اور پی پی پی فیملی کے افراد خوشیوں میں شریک ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کی شادی پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت کو دعوت نہیں دی گئی جس کے بعد یہ تاثر پایا جارہا تھا کہ شائد اپوزیشن اتحاد میں دراڑ پڑرہی ہے تاہم چیئرمین پی پی نےاس حوالے سے تمام افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

Related Posts