نہال ہاشمی اور بیٹوں کی ضمانت منظور، بار ایسوسی ایشن کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی اور بیٹوں کی ضمانت منظور ہو گئی جبکہ کراچی بار ایسوسی ایشن نے آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس پر حملے کے مقدمے میں ن لیگی رہنما نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کو پولیس نے عدالت پہنچا دیا جس کے بعد مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ن لیگی رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ میرے گھر والوں کے ساتھ بد تمیزی کی گئی۔ اہلِ خانہ اور خواتین کے ساتھ بد تمیزی کی گئی۔

عدالت نے نہال ہاشمی اور بیٹوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے نہال ہاشمی ایڈووکیٹ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ نہال ہاشمی کی گرفتاری قابلِ مذمت اور غیر قانونی ہے۔ وکلاء آج کی  عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی اور بیٹوں کی گرفتاری پر ان کی صاحبزادی عائشہ ہاشمی کا بیان سامنے آیا جس کے مطابق پولیس نے نہال ہاشمی کے اہلِ خانہ اور گھر کی خواتین سے بد تمیزی کی۔

 عائشہ ہاشمی نے کہا کہ پولیس نے کسی اور کی لڑائی میں ہمیں گھسیٹ لیا۔ میرے ساتھ اور میری والدہ کے ساتھ بد تمیزی کی گئی۔ سادہ لباس ایس ایچ او نے میرے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اہلِ خانہ سے بد تمیزی کی۔

مزید پڑھیں:  نہال ہاشمی کے گھر کی خواتین سے بد تمیزی کی گئی۔عائشہ ہاشمی

Related Posts