کراچی پولیس نے نہال ہاشمی کے گھر کی خواتین سے بد تمیزی کی۔عائشہ ہاشمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس نے نہال ہاشمی کے گھر کی خواتین سے بد تمیزی کی۔عائشہ ہاشمی
کراچی پولیس نے نہال ہاشمی کے گھر کی خواتین سے بد تمیزی کی۔عائشہ ہاشمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی اور بیٹوں کی گرفتاری پر ان کی صاحبزادی عائشہ ہاشمی کا بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق پولیس نے نہال ہاشمی کے اہلِ خانہ اور گھر کی خواتین سے بد تمیزی کی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کی صاحبزادی عائشہ ہاشمی نے کہا کہ پولیس نے کسی اور کی لڑائی میں ہمیں گھسیٹ لیا۔ میرے ساتھ اور میری والدہ کے ساتھ بد تمیزی کی گئی۔ سادہ لباس ایس ایچ او نے میرے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اہلِ خانہ سے بد تمیزی کی۔

نہال ہاشمی کی صاحبزادی عائشہ ہاشمی نے کہا کہ میرا بھائی نصیر ہاشمی خود قانون دان ہے جس پر کراچی پولیس نے بد ترین تشدد کیا۔ ایس ایچ  او نے میرے 17 سالہ چھوٹے بھائی کو بھی بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہمیں بتایا جائے کہ میرے 17 سالہ نابالغ بھائی کو پولیس نے کس قانون کے تحت گرفتار کیا؟

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی پولیس اہلکاروں پر حملے کے باعث بیٹوں سمیت گرفتار ہو گئے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 ملیر کالا بورڈ پر ن لیگی رہنما نہال ہاشمی، بیٹوں اور پولیس کے درمیان مبینہ جھگڑا ہوا۔ نہال ہاشمی کے صاحبزادے نصیر ہاشمی نے کہا کہ مجھے اور گھر والوں کو پولیس سعود آباد تھانے لے کر آئی ہے۔ اہلکاروں نے گھر والوں کو روک کر میرے قریب آنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس پر حملہ، نہال ہاشمی بیٹوں سمیت گرفتار، مقدمہ درج

Related Posts