بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میچز میں تیزترین 2000 رنز بنانے والے بلےباز بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی بلےباز ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا۔ بابر اعظم 52 ٹی ٹوئنٹی میچز میں تیز ترین 2000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے ان کا ریکارڈ زمبابوے کے خلاف اپنے کھیلے گئے 52 ٹی ٹوئنٹی میچ میں چھینا ہے۔ اس قبل بھارتی بلے ویرات کوہلی کو 56 ٹی ٹوئنٹی میچز میں تیز ترین 2000 رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا۔

بابراعظم اب تک 51 ٹی ٹونٹی میچز میں 48.50 کی اوسط سے 1970 رنز بنا چکے تھے۔ محدود ترین فارمیٹ میں تیز ترین 2000 رنز کا ہندسہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں عبور کیا تھا۔

بابراعظم دنیا کے 11ویں بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2000 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اس وقت بہترین بیٹنگ فارم میں ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے چار میچوں میں 52.50 کی اوسط سے مجموعی طور پر 210 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بابراعظم نے سیریز کے تیسرے میچ میں سنچری بھی اسکور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : لنگر خانے کھولنے سے غربت ختم نہیں ہو گی، بلاول بھٹو زرداری

Related Posts