لنگر خانے کھولنے سے غربت ختم نہیں ہو گی، بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کی وجہ سے عوام ایک سخت دور سے گزر رہے ہیں، بلاول بھٹو
مہنگائی کی وجہ سے عوام ایک سخت دور سے گزر رہے ہیں، بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لنگر خانے کھولنے سے غربت ختم نہیں ہو گی، آپ کو کچھ کر کے دکھانا ہو گا۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے پر 68 روپے زیادہ دینے والا عام آدمی نوالے تک سے محروم ہو رہا ہے۔

اسلام آباد سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم صاحب ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے۔ اس لیے میرا مشورہ ہے کہ عمران خان منہگائی پر قابو نہ پانے کی ذمے داری لیں اور استعفیٰ دے کر گھر جائیں۔

وزیراعظم پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دواؤں کی قیمتیں 100 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں یہ عام آدمی سے زندگی کا حق چھیننے کے مترادف ہے ۔ کسی کی تکلیف میں اس کی آواز بننا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ عمران خان کرائے پر رہنے والے عام آدمی کا مہینے کا بجٹ بنا کر دکھا دیں، وزیرِ اعظم نے کرپشن کے خلاف مہم کا جھانسہ دے کر عوام کو چینی کیلئے قطار میں کھڑا کر دیا۔ عمران خان کو والدین کی تکلیف کا احساس نہیں، والدین بچوں کے اسکول کی فیس تک ادا نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے حکمران اپنے عوام کے فائدے سوچتے ہیں، عمران خان چندہ لینے کی نئی نئی ترکیبوں پر غور کرتے رہتے ہیں، 3 سال تبدیلی کیلئے کم ہیں تو 8 سال میں کے پی کے سرکاری اسپتالوں میں کیا تبدیلی آئی؟

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی تبدیلی یہ ہے کہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کو ٹیکسوں میں چھوٹ دی، عمران خان کی تبدیلی یہ ہے کہ عام آدمی کو مہنگائی کے شکنجے میں کس دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Related Posts